the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
گلبرگہ ، کانگریس بی جے پی کی نشست پر قبضہ کرنے میں کامیاب
گلبرگہ25؍جون( اعتماد نیوز): کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرقی کرناٹک ٹیچرس حلقہ کے انتخابات میں کانگریس بی جے پی کی نشست پرقبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ بی جے پی کے سشیل نموشی جو اس حلقہ سے مسلسل 3مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اس بار انتخاب ہار گئے ، کانگریس آئی کے شرنپا مٹور نے اُنہیں 2089ووٹوں کی برتری سے شکست دی ، دلچسپ امر یہ ہے کہ حال ہی میں ہوئے کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرقی گریجویٹس حلقہ کے انتخاب میں شرنپا مٹور کو بی جے پی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی ، امرناتھ پاٹل اُنہیں شکست دیکر منتخب ہوئے تھے ، شرنپا مٹور نے کانگریس کی ٹکٹ پر کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرقی ٹیچرس حلقہ کا انتخاب لڑتے ہوئے بی جے پی کے سشیل نموشی کو شکست دی ۔ اس طرح اُنہوں نے بی جے پی سے اپنی شکست کا بدلہ لے لیا۔ سشیل نموشی کو چوتھی بار اپنی کامیابی کا یقین تھا لیکن نریندر مودی کی لہر اور بی ایس یڈی یورپا کے بشمول بی جے پی کے سرکردہ ریاستی قائدین کی جانب سے انتخابی مہم چلانے کا اُنہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا۔ کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کے ایک گروپ نے سشیل نموشی کو شکست دینے کے لئے اندرونی سازش کی ، سشیل نموشی نے معیاد مکمل ہونے سے قبل ہی کرناٹک قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور 2013اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ٹکٹ نہ ملنے سے بی جے پی سے علیحدہ ہوتے ہوئے جنتادل سیکولر کی ٹکٹ پر حلقہ اسمبلی گلبرگہ جنوب سے انتخاب لڑا تھا۔ سشیل نموشی کی بی جے پی میں واپسی سے ایک گروپ سخت ناراض تھا دوسری جانب کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرقی کرناٹک ٹیچرس حلقہ کی نشست بی جے پی سے چھین لینے کے لئے کانگریس نے شرنپا مٹور کو ٹرمپ کارڈ کی طرح استعمال کیا ۔ سرکاری ملازمت سے مستعفی ہو کر



انتخاب لڑنے والے جنتادل سیکولر کے ایم بی امبلگی اور آزاد اُمیدوار لنگراج برادر کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔ کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرقی کرناٹک ٹیچرس حلقہ کے انتخاب میں مختلف اُمیدواروں کو محصولہ ووٹوں کی تفصیل اس طرح ہے ۔ کل ووٹ21,809، کل ڈالے گئے ووٹ19,183، مسترد ووٹ1403، نوٹاووٹ32، شرنپا مٹور کانگریس:9022منتخب، سشیل نموشی بی جے پی:6933، ایم بی امبلگی جنتادل سیکولر:953، لنگراج برادرآزاد:766، سبھاش چندر بوس ایل پی:46، ڈاکٹر ایم آر رنگناتھ آزاد:19، شنکر راؤ ایچ آزاد:06۔ کرناٹک قانون سازکونسل کے شمال مشرقی کرناٹک ٹیچرس حلقہ سے شکست سے دوچار سشیل نموشی اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران بہت زیادہ مغموم دکھائی دے رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ٹیچرس کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور آئندہ اُن کے مسائل کی یکسوئی کے لئے بدستور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ سشیل نموشی نے کہا کہ پچھلے18سالوں کے دوران اُنہوں نے اس حلقہ سے ٹیچرس کی کامیاب نمائندگی کی ہے ، اور ٹیچرس نے اُنہیں جو محبت و عزت دی اُسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ نومنتخب رکن کرناٹک قانون ساز کونسل شرنپا مٹور نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں ، ترقی، تبادلوں کے بشمول ٹیچرس کے اہم اور سلگتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کے لئے وہ ہر ممکن جدوجہد کریں گے اُنہوں نے مزید کہا کہ اس حلقہ سے 3مرتبہ منتخب ہوئے سشیل نموشی نے ٹیچرس برادری کے مسائل پر کوئی توجہہ نہیں دی ۔ اُن کی کامیابی کی یہی بنیادی وجہ ہے کہ ٹیچرس تبدیلی چاہتے تھے ، کرناٹک قانون ساز کونسل کے شمال مشرقی ٹیچرس حلقہ کے انتخاب میں 1403(7.36فیصد)ووٹوں کے مسترد ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ۔ ٹیچرس اور لکچرارس ہونے کے باوجود رائے دہی کے قواعد و ضوا بط سے عدم واقفیت کی بناء پر اتنی بڑی تعداد میں ووٹوں کا مسترد ہونا واقعی حیرتناک ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.